یمن

یمن کے شہر الحدیدہ پر ایک مرتبہ پھر سعودی توپ خانوں کی گولہ باری

شیعت نیوز: سعودی عرب نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے شہر الحدیدہ پر ایک مرتبہ پھر توپ خانوں سے حملہ کیا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی توپ خانوں سے الجبلیہ کے علاقے پر 43 گولے داغے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کا میزائلی دفاعی نظام جنگ کا رخ بدل کر رکھ دے گا۔ یمنی فضائیہ

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ محاصرہ شدہ علاقے الدریھمی میں سعودی جارحیت کے نتیجے میں کئی رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ سعودی جارحین نے الشجن علاقے پر بھی توپ خانوں سے گولہ باری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج کے حملوں میں درجنوں جارح سعودی فوجی ہلاک اور زخمی

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی شہید کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

ٹیگز
Back to top button
Close