یمن

یمن پر سعودی اتحادی جارحیت کی انتہا، 24 گھنٹوں میں 105 حملے

شیعت نیوز : یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی جارحیت میںسعودی افواج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پروحشیانہ بمباری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے صوبے الحدیدہ پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 105 بار حملے کر کے جنگ بندی کی ایک مرتبہ پھر بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کی۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود کا فوجی اتحاد یمنی مسلمانوں پر کلسٹر بم برسا رہا ہے، وزارت انسانی حقوق

واضح رہے کہ 18 دسمبر 2018 کو اسٹاک ہوم میں یمنی فوج اور سعودی اتحاد کے درمیان الحدیدہ صوبے میں فائربندی پر اتفاق ہوا تھا لیکن سعودی اتحاد نے کبھی بھی اس فائربندی کا احترام نہیں کیا۔

مارچ دوہزار پندرہ سے جاری سعودی اتحادی جارحیت اور جنگ کے نتیجے میںیمن پر مسلط کردہ جنگ میں دسیوں ہزار بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں شہری اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں داعش کی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں۔ نوری المالکی

سعودی عرب اور اس کے اتحادی اس جنگ کے ذریعے استعفیٰ دے کر ریاض بھاگ جانے والے مفرور سابق یمنی صدر منصور ہادی کی کٹھ پتلی حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لانا چاہتے تھے۔

خیال رہے کہ جارح سعودی اتحاد اپنے وحشیانہ حملوں اور یمن کا سخت ترین محاصرہ کرنے کے باوجود ابھی تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close