یمن

یمن: صعدہ کے ایک رہائشی گھر پر سعودی اتحاد کی بمباری، 2 خواتین جاں بحق

شیعیت نیوز : سعودی اتحاد نے یمن کے صوبہ صعدہ کے ایک رہائشی گھر پر بمباری کر دی جس میں کم از کم دو خواتین جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے کتاف شہر پر بمباری کی جس میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

المسیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے کتاف شہر کے العشاش علاقے کے ایک رہائشی گھر کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

یمن کے المسیرہ چینل کا کہنا ہے کہ جس خاندان کو نشانہ بنایا گیا ہے اس سے پہلے بھی اسی خاندان کے افراد کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی افواج کا التاجی ملٹری بیس عراقی فورسز کے حوالے، امریکی کانوائے پر حملہ

دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جارح سعودی اتحاد کے جرائم کے جواب میں جنوبی سعودی عرب میں ڈرون اور میزائلی کارروائیاں انجام دی ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق یمنی افواج نے اتوار کی صبح جنوبی سعودی عرب کے جازان علاقے میں دو ڈرون اور ایک میزائلی آپریشن انجام دیا۔

جارح سعودی اتحاد کے سرکاری ترجمان ترکی المالکی نے یمنیوں کی ڈرون اور میزائلی کارروائیوں کا اعتراف کرتے ہوئے دعوی کیا کہ سعودی اتحاد نے یمنیوں کے ڈرون طیاروں اور میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے ۔

یمنی افواج نے تیرہ جولائی کو بھی جنوبی سعودی عرب میں اس ملک کے فوجی اڈوں اور تیل کی تنصیبات کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا تھا۔

درایں اثنا یمن کے صوبہ المھرہ میں سعودی عرب کی فوجی موجودگی کے مخالف مسلح قبائل نے سعودی فوجیوں کو شحن گزرگاہ سے گزرنے نہیں دیا اور انہیں شہر حات میں ان کے کیمپوں میں واپس جانے پر مجبور کر دیا۔

سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی حمایت کے ساتھ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کا زمینی، فضائی اور بحری محاصرے کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیادوں پر بمباری اور گولہ باری میں مصروف ہے۔

یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کے سبب اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں یمنی شہری بے گھر ہو کر بے سروسامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close