یمن

صعدہ کے مختلف علاقوں پر جارح سعودی اتحاد کی بمباری

شیعت نیوز:صوبہ صعدہ کے منبہ علاقے پر سب سے زیادہ بمباری کی گئی ہے۔ابھی تک ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔سعودی عرب کے جنگی طیارے مسلسل صوبہ صعدہ پر بمباری کر رہے ہیں۔

جارح سعودی عرب مارچ دوہزار پندرہ سے امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور کچھ دیگر ملکوں کی مدد سے یمن پر مسلسل حملے کر رہے ہیں اور اس کا زمینی ، فضائی اور بحری محاصرہ کئے ہوئے ہیں۔سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید ، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر ہوچکے ہیں۔

جارح سعودی عرب کے حملوں کے نتیجے میں اس غریب عرب ملک کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

یمنی عوام کی استقامت کی بنا پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو اب تک اپنا کوئی ہدف حاصل نہیں ہو سکا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close