یمن

سعودی عرب پر یمنی فوج کی جوابی کارروائی، 13سعودی فوجی واصل جہنم

’حرض‘‘ میں امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اہلکاروں کےخلاف کارروائی

شیعت نیوز:یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل نے سعودی عرب کے اتحادی افواج کے ایک بڑے حملے کو پسپا کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج کے نشانہ بازوں نے صوبہ الحجہ میں 13 سعودی اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا ہے۔

المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج نے صوبہ حجہ کے مضافاتی علاقے’’حیران‘‘ اور’’حرض‘‘ میں امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اہلکاروں کےخلاف کارروائی کی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی یمنی فوج کی جوابی کارروائی متعدد کرائے کے فوجی مارے گئے تھے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کے جوابی حملے میں اتحادی افواج کی ایک بکتربند گاڑی بھی تباہ کی گئی۔

یمن نے سعودی اتحادیوں کو دھکمی دیتے ہوئے کہا ہے اگر حملے جاری رہے تو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مزید حساس علاقوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے گزشتہ دنوں سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملے کئے تھے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close