اہم ترین خبریںیمن

یمنی افواج کے تیار کردہ دفاعی ایئر ڈیفنس سسٹم کی رونمائی

شیعت نیوز: یمن نے اتوار کو چار نئے اور پیشرفتہ فضائی دفاعی سسٹم کی رونمائی کی ہے۔ یمن کے دفاعی ایئر ڈیفنس یونٹوں نے الخوبہ پر پرواز کرنے والے سعودی ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اتوار کے روز ثاقب ایک، ثاقب دو، ثاقب تین اور فاطر ایک ایئر ڈیفنس سسٹم کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فوج نے اپنی اندرونی توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دفاعی ایئر ڈیفنس سسٹم کو مضبوط بنانے کی جانب قدم بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیشرفت انصاراللہ کےسربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی کی جانب سے دفاعی طاقت میں اضافے کے وعدوں کا حصہ ہے۔

مہدی المشاط کا کہنا تھا کہ نئے دفاعی سسٹم سعودی اتحاد کے خلاف جنگ کی صورتحال کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج کا سعودی فوجی چھاؤنیوں پر بیلیسٹک میزائل فائر

اس موقع پر یمن کی اعلی سیاسی کونسل کےسربراہ مہدی المشاط، وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی، یمن کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد الغماری اور مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع کو یمنی ماہرین کے ذریعے تیار کیے جانے والے مذکورہ ایئر ڈیفنس سسٹم کی تیاری اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

اس موقع پر پانچ سال سے جاری سعودی جارحیت کے دوران انصاراللہ کے ایئر ڈیفنس یونٹوں کی جانب سے تیار کیے جانے والے دفاعی سسٹم کی تیاری کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اس موقع پر ملک کی وزارت دفاع، مسلح افواج اور ان تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے جارح دشمن کا مقابلہ کرنے کی غرض سے ایئر ڈیفنس سسٹم کی تیاری میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ یمن کے ایئر ڈیفنس یونٹوں نے سعودی عرب کے صوبے جیزان کے مشرقی علاقے الخوبہ پر پرواز کرنے والے سعودی ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔

ایک اوراطلاع کے مطابق یمن کے مرکزی صوبے مآرب میں واقع سعودی اتحاد کے حمایت یافتہ مفرور و مستعفی صدر منصور ہادی سے وابستہ مسلح افراد کی صحن الجن چھاؤنی کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

منصور ہادی سے وابستہ عناصر نے عوامی تحریک انصار اللہ کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے تاہم انصار اللہ کے ذرائع نے تاحال اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔

گزشتہ ایک مہینے کے دوران صحن الجن فوجی اڈے پر یہ تیسرا میزائلی حملہ ہے۔ اس سے قبل نیز اس فوجی اڈے پر ہونے والے میزائلی حملوں میں ہتھیاروں کے گودام اور کمانڈنگ آفس کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close