یمن

یمنی فوج کے سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر دو بڑے حملے، بےشمار فوجی واصل جہنم

شیعت نیوز: المسیرہ ٹیلی ویژن نے بتایا ہے کہ یمنی فوج کی انجینئرنگ کور نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے العسیر میں دو الگ الگ کارورائیوں کے دوران سعودی اتحاد میں شامل درجنوں کرائے کے فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

یمنی فوج نے شمالی یمن کے صوبے الجوف کے مختلف سیکٹروں پر جاری جھڑپوں کے دوران سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :سعودی اور اماراتی جارحیت بند ہونے تک یمنی فوج کے میزائل اور ڈرون حملے جاری رہیں گے, انصار اللہ

خب الشعف علاقے میں کی جانے والی ایک کارروائی کے دوران سعودی اتحاد کی ایک گاڑی تباہ اور اس میں سوار تمام سعودی فوجی ہلاک ہوگئے۔

قابل ذکر ہے کہ یمنی حکام اس سے پہلے بھی بارہا اعلان کرچکے ہیں کہ جارحیت اور محاصرے کے خاتمے تک سعودی عرب کی اہم تنصیبات اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یمنی فوج نے پچھلے چند ہفتوں کے دوران سعودی اتحاد کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close