اہم ترین خبریںیمن

یمنی فورسز کی کارروائی میں سعودی اتحاد کے درجنوں آلہ کار فوجی ہلاک

شیعت نیوز: یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کی کارروائی میں درجنوں سعودی اتحاد کے آلہ کار فوجی ہلاک ہوگئے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر کے أبواب الحدید علاقے میں یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کی کارروائی میں درجنوں سعودی اتحاد کے آلہ کار فوجی ہلاک ہوگئے اور سعودی فوجی ساز و سامان تباہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو جنگی جرائم میں مقدمات کا سامنا

اسی طرح جیزان میں بھی ایک سعودی فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں سوار تمام فوجی ہلاک ہو گئے۔ جبکہ نجران میں یمن کی فوج نے کئی سعودی اتحاد کے فوجیوں کو ہلاک کیا۔

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے جمعے کو صوبہ الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سات جولائی علاقے کے کچھ مقامات پر میزائل برسائے اور توپوں کے گولے داغے۔سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے التحیتا کے پہاڑی علاقوں اور صوبہ الحدیدہ کے مشرقی حیس علاقے کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : 32 ہزار یمنی مریض علاج معالجے کیلئے ہوائی محاصرہ ختم ہونے کے منتظر

جارح سعودی اتحاد کے توپخانوں اور میزائلی حملوں کے نتیجے میں عام شہریوں کے متعدد مکانات ڈھےگئے اور مال و اسباب تباہ و برباد ہوگئے۔ اسی طرح سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے رازح ، سحار و حیدان اور صوبہ الجوف کے الغیل ، خب ، الشعب اور المتون علاقوں پر کئی بار بمباری کی۔

جارح سعودی اتحاد کے کچھ کرائے کے فوجیوں نے گذشتہ رات جیزان کے علاقے میں گھات لگا کر یمنی فوج کے کئی جوانوں کو شہید اور زخمی کردیا۔

درایں اثنا یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سنیچر کی صبح شمال مغربی یمن کےصوبہ الجوف میں جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیارے ٹورناڈو کو مار گرایا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close