یمن

یمنی فورسز کی سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر کارروائی، متعدد سعودی فوجی ہلاک

شیعت نیوز: یمنی فورسز اور قبائل نے ملکی دفاع کے سلسلے میں صوبہ البیضاء میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر زلزال ایک نامی 2 میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں 2 میزائل داغے ہیں جن میںمتعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حملہ صوبہ البیضاء کے علاقہ القانیہ میں کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :یمنیوں  نے سعودیوں کی نیندیں حرام کردیں، ایسا حملہ کہ جان کر آپ خوش ہوجائیں

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close