یمن

یمنی فورسز نے صوبہ مآرب پر سعودی طیاروں کو پھر مار بھگایا

شیعت نیوز: یمن کے ائیر ڈیفنس یونٹ نے صوبہ مآرب پر سعودی اتحاد کا فضائی حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے ہفتے کی شب اعلان کیا کہ اندرون ملک تیار کیے جانے والے دفاعی نظام کی مدد سے دشمن کے چند طیاروں کا پتہ لگانے کے بعد انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا ۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ پانچویں مرتبہ ہے کہ جب یمن کے ائیر ڈیفنس یونٹ نے صوبہ مآرب پر سعودی اتحاد کا فضائی حملہ ناکام بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی صوبہ الجوف سعودی قبضے سے مکمل طور پر آزاد کروا لیا گیا۔ جنرل یحیی سریع

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود یمنی فوج کی دفاعی اور جنگی طاقت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر تمام قیدیوں کو فوری طور پر رہا کر دیں۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھس کا کہنا تھا کہ یمن کی جھڑپوں میں الجھے تمام فریقوں کو کورونا کی عالمگیریت کے پیش ںظر جنگ سے گریز اور اپنی تمام توجہ عام شہریوں کو اس خطرے بچانے پر مرکوز کرنا چاہیے۔

انہوں نے یمن کے صوبہ الجوف اور مآرب میں جاری جھڑپوں کو بھی روکنے کا مطالبہ کیا۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے قیدیوں کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی کمیٹی کے سربراہ عبد القادر مرتضی نے کچھ عرصہ پہلے بتایا تھا کہ عبد الربہ منصور کی مستعفی حکومت نے قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر مذاکرات کا سلسلہ بند کردیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس اس وقت دنیا کے ایک سو اسی ملکوں میں سرایت کر گیا ہے اور سعودی عرب کے ذریعے اس موذی وائرس کے یمن میں پھیلائے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close