یمن

یمنی فوج اور انصار اللہ کے مجاہدین نے سعودی عرب کے 6 ڈرون مار گرائے

شیعت نیوز : یمنی فوج اور انصار اللہ کے مجاہدین نے 72 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کے 6 ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج اور انصار اللہ کا کہنا ہے کہ کل سعودی عرب کے جنوبی علاقے جیزان میں ایک اور سعودی جاسوس ڈرون کو مار گرایا اس طرح گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران سعودی اتحاد کے 6 ڈرون طیارے مار گرائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن : الحدیدہ میں رہائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ گولہ باری

یمن کی مسلح افواج اور انصار اللہ کے ایئر ڈیفینس یونٹ نے پیر اور منگل کو الحدیدہ، صعدہ اور حجہ میں سعودی اتحاد کے 5 ڈرون طیارے مار گرائے تھے۔

یمنی فوج اور انصار اللہ کے جوان، جنگ یمن کے آغاز سے اب تک درجنوں سعودی ڈرون طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کرچکے ہیں۔

سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے عرب اور افریقی ملکوں کے تعاون سے یمن کو جنگ و جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔

چار سال سے زیادہ عرصے سے جاری اس جنگ میں کئی ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں میں 43 ہزار شہری شہید و زخمی

سعودی حکومت نے یمن کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں یمن کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

سعودی حکام یمنی عوام کی مزاحمت کی وجہ سے اپنا ایک بھی مقصد حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close