اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج اور مجاہدین نے سعودی عرب کے 2 جاسوس ڈرون طیاروں کو تباہ کردیا

شیعت نیوز : یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فورسز اور انصار اللہ کے مجاہدین نے سعودی عرب کے 2 جاسوس ڈرون طیاروں کو تباہ کردیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کے 2 جاسوس ڈرون طیاروں کو تباہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کی مسلح افواج نے سعودی اتحاد کے خلاف 3 بڑے حملے کئے

یحیی سریع نے کہا کہ یمن کے دفاعی میزائل سسٹم نے سعودی عرب اتحاد کے دو جاسوس ڈرون طیاروں کو جیزان اور عسیر میں تباہ کردیا ہے ۔

یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا ہرلحاظ سے مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں سعودی انٹلیجنس کا گھناونا منصوبہ ناکام

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close