اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج کا سعودی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے

شیعت نیوز: یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں صوبہ حجہ میں سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر 3 زلزال نامی بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے بیلسٹک میزائل حملوں میں صوبہ حجہ کے علاقہ حیران میں سعودی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج نے جارح سعودی اتحاد کے حملوں کو پسپا کردیا

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز سعودی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں اور جوابی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یمنی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے حرض اور حیران محاذ پر گذشتہ مہینےمیں 331 سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے حیران اور حرض کے محاذ پر سعودی عرب کے فوجیوں پر کاری ضربیں وارد کی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close