اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج کے ڈرون اور میزائل اسرائیل کے اندر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

شیعت نیوز: یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے اسرائیل کی طرف سے سعودی عرب کی حمایت اور یمن پر حملے کے منصوبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون اور میزائل نظام اسرائیل کے اندر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج اسرائیل کے ہر حملے اور ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الحدیدہ میں سعودی عرب یمنی بچوں کی زندگی کا چراغ گل کرنے میں مصروف

دوسری جانب یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی ايئر ڈیفنس فورس نے صوبہ صعدہ کی فضائی حدود سے سعودی عرب کے جنگی طیاروں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔

یحیی سریع نے کہا کہ یمنی دفاعی میزائل سسٹم نے سعودی عرب کے جنگی طیارے ایف 15 کو تلاش کرلیا جس کے بعد سعودی جنگی طیارے یمنی فوج کے ڈرون اور میزائل سے ڈر کر صعدہ کی فضائی حدود سے فرار ہوگئے۔ اس نے کہا کہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر سعودی فوجی اتحاد کے حملے انسانی تاریخ کا بدترین المیہ ہیں،اشم اسٹینر

واضح رہے کہ عبدالملک الحوثی کا کہنا تھا کہ یمن قوم اس وقت بھی حالت جنگ میں ہے۔اگر اسرائیل نے یمن پرحملے کی حماقت کی ہم قابض صیہونی ریاست کے خلاف اعلان جہاد کرنے میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین میں کہیں بھی اسرائیلی ٹھکانوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ انصاراللہ

ہم یمن کی سرزمین پر صیہونی دشمن کو کسی قسم کی جارحیت کی اجازت نہیں دیں گے اگر اسرائیل نے کسی قسم کی حماقت کی تو دشمن پرکاری ضرب لگائیں گے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close