اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج کے حملوں میں درجنوں جارح سعودی فوجی ہلاک اور زخمی

شیعت نیوز: یمنی فوج اور انصار اللہ کے مجاہدین نے پیرکے روز سعودی اور یمن کی سرحد کے قریب سعودی اتحاد کی پیشقدمی سے متعلق کارروائی کو ناکام بنا دیا اور درجنوں جارح سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور قبائلی فورسز نے صوبہ صعدہ اور سعودی عرب کے صوبے جیزان کے توپلق علاقے کی بلندیوں کی جانب سعودی اتحاد کی پیشقدمی کو روک دیا اور انھیں کافی جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔

یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کی دفاعی کارروائی کے دوران درجنوں سعودی اتحاد ی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے اور کئی کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فورسز کی کارروائی میں سعودی اتحاد کے درجنوں آلہ کار فوجی ہلاک

دوسری طرف جنوبی سعودی عرب کے صوبہ عسیر کے علاقے ابواب الحدید میں جارح سعودی اتحاد کے اڈے پر یمنی فوج نے حملہ کرکے سعودی اتحاد کے دسیوں فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ متعدد جارح فوجی ابواب الحدید میں ہونے والے بم دھماکوں میں بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب کے ایک اور جنوبی صوبے جیزان میں بھی سعودی فوج کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں سوار سبھی جارح فوجی ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں نئے چيلنجوں کا سامنا ہے جن سے فرار ممکن نہیں۔ سید حسن نصر اللہ

یمن کا چاروں طرف سے محاصرہ جاری رہنے کے باوجود یمنی فوج کی دفاعی طاقت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاط نے حال ہی میں اعلان کیاتھا کہ جارحین کیلئے جہنم کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close