اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج کے ساتھ مڈ بھیڑ میں 7سعودی فوجی واصل جہنم

شیعت نیوز : یمنی فوج کے ساتھ ہونے والی مڈ بھیڑ میں کم سے کم سات سعودی فوجی ہلاک ہوگئے۔ یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد کی جنگ میں آٹھ ہزار سے زیادہ سوڈانی فوجیوں کے زخمی اور ہلاک ہوئے۔

سعودی اتحاد کی مشترکہ کمان نے ہلاکتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فوجی گزشتہ روز جنوبی علاقوں میں ہونے والی مڈ بھیڑ کے دوران مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر سعودی فوجی اتحاد کے حملے انسانی تاریخ کا بدترین المیہ ہیں،اشم اسٹینر

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے متعدد علاقوں پر ہوائی حملے بھی کیے ہیں۔ یمن کے خلاف سعودی اتحاد کے حملے ایسے وقت میں جاری ہیں جب یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے جنگ بندی اور امن کے قیام کے لیے اپنی آمادی گا کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد کی جنگ میں آٹھ ہزار سے زیادہ سوڈانی فوجیوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کی خبردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سنیچر کو کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حکومتیں ، سوڈان سمیت مختلف ممالک کے فوجیوں کواستعمال کر رہی ہیں۔

یحیی سریع نے کہا کہ ملت سوڈان بھی دیگر عرب اور مسلم ملکوں کی طرح ذرائع ابلاغ کے پروپیگنڈوں کا شکار ہو کر گمراہی کے خطرے سے دوچار ہے اور سعودی اتحاد، سوڈانیوں کی ہلاکت پر بھی کوئی توجہ نہیں دیتا۔

گذشتہ ہفتے سوڈان کی عبوری فوجی کونسل کے نائب سربراہ محمد حمدان دقلو نے اعلان کیا تھا کہ یمن سے دس ہزار سوڈانی فوجیوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔

درایں اثنا بعض ذرائع ابلاغ نے یمن سے سوڈانی فوجیوں کے باہر نکلنے کی خبر دی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close