اہم ترین خبریںیمن

کچھ دیر میں بڑے عسکری آپریشن کا اعلان کریں گے، یمنی مقاومتی فورس

شیعیت نیوز : المیادین ٹی وی کے مطابق یمنی فوجی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ کچھ ہی دیر میں بڑے عسکری آپریشن کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار مزاحمتی فورس کی جانب سے سعودی جارحیت کے جواب میں کئی بڑے عسکری آپریشنز انجام دیے جاچکے ہیں جس میں سعودی عرب کے سینکڑوں جارح فوجیوں سمیت اسلحہ کے ذخائر تباہ کردیے گئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ جارحیت

یمنی فوجی ترجمان نے خبردار کیا تھا کہ اگر سعودی عرب کی جانب سے یمن پر بمباری نہ روکی گئی تو مزاحمتی قوتوں کی جانب سے اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

آج یمنی فوج کے ترجمان نےکہا ہے کہ کچھ ہی دیر میں ایک بڑے عسکری آپریشن کا اعلان کرینگے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close