کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
یمن

یمنی فورسز اور قبائل کا سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر میزآئل سے حملہ

یمنی فورسز اور قبائل نے یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملوں کے جواب میں جیزان کے علاقہ میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر میزائل داغا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے جيزان کے علاقہ الحجلہ میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کی متعدد بکتر بند گاڑیاں تباہ اور کئی سعودی کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ یمنی فورسز نے کل سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر سات ڈرونز طیاروں کے ذریعہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے تیل کی ترسیل کچھ دنوں کے لئے بند ہوگئی ہے۔ یمنی فوج کے ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں پر خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یمن کے نہتے عربوں کے خلاف سعودی عرب کے بربریت اور جارحیت کا سلسلہ گذشتہ 4 برس سے جاری ہے۔ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں ہزاروں یمنی بچے، خواتین اور شہری شہید ہوگئے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close