پاکستان

کراچی: یوم علی علیہ سلام کے مرکزی جلوس کا روٹ تبدیل کرنے پر غور

سید شبر رضا نے کہا کہ اگر یہاں ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکا تو مرکزی جلوس مجوزہ تبدیل شدہ روٹ سے گزارا جائے گا

شیعیت نیوز: یوم حضرت علی علیہ السلام کے مرکزی جلوس کی انتظامی کمیٹی کے رکن اور جعفریہ الائنس کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید شبر رضا نے کہا کہ کمشنر کراچی کے اجلاس میں منتظمین نے کہا کہ مرکزی جلوس 1961ء سے نشتر پارک سے نمائش چورنگی، ایم اے جناح روڈ، سی بریز اسپتال، ایمپریس مارکیٹ، پریڈی اسٹریٹ، ریگل، تبت سینٹر، ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، کھارادر تک جا رہا ہے، لہذا اس بار بھی منتظمین کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ انتظامیہ کوشش کرے کہ روٹ تبدیل نہ ہو اور گرین لائن بس انتظامیہ کے جی اے گراونڈ کے سامنے حصے پر ترقیاتی کام مکمل کرلے، اگر 80 فیصد کام بھی مکمل ہو جائے تو ہم اپنا جلوس اسی پرانے راستے سے گزار لیں گے۔ سید شبر رضا نے کہا کہ اگر یہاں ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکا تو مرکزی جلوس مجوزہ تبدیل شدہ روٹ سے گزارا جائے گا۔ شبر رضا نے کہا کہ اجلاس میں موجود افسران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس بات کی پوری کوشش کریں گے کہ مرکزی جلوس اپنے پرانے راستے سے ہی گزرے۔ شبر رضا نے کہا کہ مجوزہ روٹ نشتر پارک سے کراچی ایکسرے لیبارٹری، گرومندر، پیپلز چورنگی، پریڈی اسٹریٹ، ریگل چوک، تبت سینٹر، ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ اور کھارادر ہے۔

کراچی: یوم علی کے مرکزی جلوس میں لاپتہ عزاداروں کی بازیابی کے لئے احتجاج

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close