کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
اہم ترین خبریںپاکستان

لاہور میں سکیورٹی خدشات ،یوم علی ؑپر دوروز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت میں یوم حضرت علیؓ کے موقع پر 2 یوم کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

شیعت نیوز:حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں دو روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت میں یوم حضرت علیؓ کے موقع پر 2 یوم کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں :یوم علیؑ کے موقع پر لاہور میں موبائل فون سروس بند کرنے پر غور

اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب سید علی مرتضی کی جانب سے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی 26 اور27 مئی کو ہوگی۔ڈبل سواری پر پابندی کی درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے کی گئی تھی، پابندی سے صحافی، خواتین اور معذور افراد مستثنی ہوں گے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close