اہم ترین خبریںپاکستان

ستار ملعون کو سرعام سزائے موت نہ دی تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی، مولانا یوسف حسین جعفری

وزیراعظم عمران خان فوری طور پر اس گستاخی کا نوٹس لیں اور مجرم کو سزاء دلوانے میں کردار ادا کریں۔

شیعت نیوز: سندھ کے ضلع دادومیں ستار جمالی نامی کالعدم جماعت کے ملعون کی جانب سے امام مہدی آخر الزمان (عج) کی شان اقدس میں کی جانے والی گستاخی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے تحریک حسینی پاراچنار کے صدر مولانا یوسف حسین جعفری نےکہا ہے کہ حکومت فوری طور پر اس ملعون کو سرعام پھانسی پر لٹکائے۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخ ِ امام مہدی ؑملعون عبدالستارجمالی کی پھانسی کا مطالبہ پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ گستاخ اہلبیت (ع) کی سزاء موت ہے۔ گستاخی کرنے والا واجب القتل ہے، ستار ملعون نے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری کی ہے۔اگر حکومت نے اس ملعون کو سرعام سزائے موت نہ دی تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:گستاخِ امام زمانہ ؑ، ملعون عبد الستار جمالی تبلیغی مرکز رائیونڈ فرار، باپ اور بھائی گرفتار

انہوں نے کہاکہ امام مہدی ؑ کی توہین یعنیٰ رسول خدا ؐ کی توہیں یعنیٰ مولاامیر المومنین ؑ کی توہین کے مترادف ہے ۔ امام مہدی ؑ کی ذات با برکت نا فقط اہل تشیع بلکہ تمام مسالک اسلامیہ کے درمیان مشترکہ عزت واکرام کی حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شیعیان مظفر گڑھ کاگستاخی امام مہدی ؑ کے مرتکب ملعون عبد الستار جمالی کی پھانسی کا مطالبہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان فوری طور پر اس گستاخی کا نوٹس لیں اور مجرم کو سزاء دلوانے میں کردار ادا کریں۔ اس توہین آمیز اقدام سے ملت جعفریہ میں شدید غم وغصہ پایا جاتاہے۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخ عبد الستار جمالی کے خلاف مرکزی امام بارگاہ مہاجرین سے تھانہ علی پور تک احتجاجی ریلی

واضح رہے کہ ملعون عبد الستار جمالی کی جانب سے امام مہدی ؑ کی شان مبارکہ میں بدترین گستاخی کے خلاف پوری ملت جعفریہ سراپا احتجاج ہے ۔ ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیاں کا سلسلہ زور پکڑتا جارہاہے ۔ شیعیان حیدر کرارؑ کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ اس بدبخت کو سر عام پھانسی دی جائے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close