اہم ترین خبریںپاکستان

ضحک و برزخ نامی گیمز میں حضرت فاطمہؑ، انبیاءؑ، اورخانہ کعبہ سمیت مسلمانوں کے مقدسات کی توہین، امت مسلمہ سراپا احتجاج

صیہونیوں اور ان کے آلہ کاروں نے ضحک گیم کے نام پر مسلمانوں کے مقدسات کی توہین شروع کردی

شیعت نیوز : صیہونیوں اور ان کے آلہ کاروں نے ضحک گیم کے نام پر مسلمانوں کے مقدسات کی توہین شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ضحک  اور برزخ نامی گیم جو اس وقت گوگل اینڈرائیڈ ایپلیکیشن پرموجود ہیں، اس میں مسلمانوں کی مقدس شخصیات کی بدترین توہین کا ارتکاب کیا گیا ہے۔

ان گیمز میں خانہ کعبہ، دختر رسول خدا حضرت فاطمہ زہرا ؑ، امام علی نقیؑ،امام مہدی عج، نبی حضرت عیسیٰ ؑ، حضرت موسیٰ ؑ، فرزند امام علیؑ حضرت ابوالفضل العباسؑ سمیت رہبر معظم اور دیگر اسلامی مقدسات کی شان میں بدترین گستاخی کی گئی ہے۔

یہ گیم گوگل پلے اسٹور پر ڈینمارک کی کمپنی swedenmark studioz LTD جو امریکہ میں بھی رجسٹرڈ ہے کی جانب سے اپلوڈ کیے گئے ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امریکی و اسرائیلی مسلمانوں کی مقدسات کی توہین کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

قدرت امریکہ سےقاسم سلیمانی کے خون کا بدلہ لے کر رہے گی، علامہ راجہ ناصر جعفری

خیبر و خندق کے شکست خوردہ یہ یہودی آج بھی مسلمانوں سے مقابلہ کرنے سے ڈرتے ہیں اور اس طرح کی گھٹیا حرکت سے امت مسلمہ کے جذبات بھڑکانا چاہتے ہیں۔

خانہ کعبہ، انبیاء ؑ، اہلبیتؑ اور مسلمانوں کی مقدسات کی اس بدترین گستاخی پر پیمرا کی خاموشی پر سوالیہ نشان ہے، حکومت پاکستان اس گیم پر فوری پابندی عائد کرے اور گوگل کی انتظامیہ کے ذریعے ان گیمز کو فوری طور پر بند کروائے۔

تمام مسلمان اور عاشقان اہلبیت ؑ اس گیم کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے بجائے گوگل پلے اسٹور میں جاکر ان کو رپورٹ کریں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close