اہم ترین خبریںایران

زاہدان میں سپاہ پاسداران کی دو گاڑیوں پر دہشت گردانہ دھماکہ

شیعت نیوز : ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے کورین میں دہشت گردانہ دھماکہ ہوا ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ آج صبح زاہدان سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع کورین Corrin کے گلوگاہ دیہی علاقے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی دو گاڑیوں کے گزرنے کے موقع پر ہوا۔

زاہدان سے پارلیمنٹ کے نمائندے فدا حسین مالکی نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردانہ دھماکہ دہشت گرد گروہ جیش الظلم نے اس وقت کیا کہ جب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی دو گاڑیاں اس علاقے سے گزر رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں جانی نقصان نہیں ہوا تاہم علاقے میں سپاہ کے کمانڈر زخمی ہوئے۔

دہشت گرد گروہ جیش الظلم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی۔

دہشت گرد گروہ جیش الظلم تکفیری اور سلفی نظریات کا حامل ہے اور وہ شام میں تکفیری گروہوں کا حامی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنرل سلیمانی کے قتل کیس میں ٹرمپ کی گرفتاری کا حکم جاری

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ نے کل رات اپنے ٹوئیٹر پیغام میں جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے ملک کی حیثیت سے امریکہ کی منہ زوری کی مذمت کی۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جوہری معاہدے میں امریکہ کی منہ زوری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے نہ فقط خود جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی بلکہ دوسرے ممالک کو بھی دھونس و دھمکی کے ذریعے اس کام کے لئے ورغلا رہا ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ اقوام متحدہ کی تاریخ میں ایک ایسے ملک میں بدل چکا ہے کہ جو سلامتی کونسل کی قرار داد کی خلاف ورزی نہ کرنے اور قانون کی پاسداری کرنے والے ممالک کو اپنے ساتھ ملانا چاہتا ہے۔

امریکہ کی جانب سے 8 مئی 2018 کو عالمی جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرنے اور جوہری معاہدے کے دیگر رکن ممالک کی جانب سے اپنے وعدوں پر عمل نہ کرنے کے بعد ایران نے 8 مئی 2019 کو اس معاہدے کی شق نمبر 26 اور 36 کے تحت اپنے وعدوں میں کمی لانے کا فیصلہ اور اعلان کیا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close