اہم ترین خبریںپاکستان

شھید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ قوم کا درد دل میں سموئے ہوئے تھے، دخترِشہیدزہرانقوی

میں فخر کرتی ہوں کہ میں اس عظیم باپ کی بیٹی ہوں جنھوں نے پاکستان میں مکتب تشیع کی نظریاتی اور فکری بنیادوں کو مضبوط کیا اور اسے نکھارا

شیعت نیوز: شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ کی دختر ، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے اپنے بابا کی 25ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ شھید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ وہ عظیم شخصیت ہیں جو قوم کا درد دل میں سموئے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت ابو طالب ؑ کے منکریا تو رسولؐ و آل رسولؑ سے بغض رکھتے ہیں یا کسی کے ایجنٹ ہیں، علامہ نیاز نقوی

سیدہ زہرا نقوی کہا کہ شھید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ نے جوانوں کو ایک مرکز و محور دیا ، انھیں دین سے قریب لانے اور معاشرے کا مہذب اور فعال رکن بنانے کے لیے بےشمار جدوجہد کیں ان کے افکار کو زندہ رکھنا ہم سب کا فرض ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای کا بھارتی بربریت پر بیان عالم اسلام کی سرپرستی کی واضح دلیل ہے، علامہ ساجد نقوی

انہوں  نے مزید کہاکہ اس عظیم شہیدنے اپنی متحرک اور با مقصد زندگی میں وہ اساسی کام سر انجام دیے ہیں کہ جن کے مثبت نتائج آج تک دیکھائی دیتے ہیں، میں فخر کرتی ہوں کہ میں اس عظیم باپ کی بیٹی ہوں جنھوں نے پاکستان میں مکتب تشیع کی نظریاتی اور فکری بنیادوں کو مضبوط کیا اور اسے نکھارا ۔ ان شاء اللہ ہم شھید کے حسینی مشن کو تا دم مرگ جاری و ساری رکھیں گے.

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close