اہم ترین خبریںپاکستان

نارووال میں خواتین عزاداروں پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کی پنجاب اسمبلی میں گونج، زہرا نقوی نے توجہ دلاؤنوٹس جمع کروادیا

پنجاب پولیس نارووال کے متعصب ایس ایچ او ریاض تاثیر چیمہ کی بربریت نے ایک خود مختار اور مقبوضہ ریاست کے فرق کوختم کردیا ہے

شیعیت نیوز: پنجاب پولیس کی جانب سے نارووال میں خواتین عزاداروں اور معصوم بچوں پر بہیمانہ تشدد اور اغواکے خلاف مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروادیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جیکب آباد ، فقید المثال اربعین مارچ کے انعقاد پر ایف آئی آر میں نامزد 14 عزاداروں کی ضمانت منظور

توجہ دلاؤنوٹس میں سیدہ زہرا نقوی نے کہاکہ خواتین پر پولیس کی طرف سے جارحانہ تشدد کیا گیا ۔خواتین کے ساتھ مرد پولیس اہلکاروں نے سر عام دست درازی اختیار کی ۔پنجاب پولیس نارووال کے متعصب ایس ایچ او ریاض تاثیر چیمہ کی بربریت نے ایک خود مختار اور مقبوضہ ریاست کے فرق کوختم کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، اربعین امام حسینؑ پرپیدل مارچ کرنے کے جرم میں عزاداروں پر 8تھانوں میں مقدمات کا اندراج

انہوں نے کہاکہ عوام کے ہجوم میں خواتین کے احترام کو بے رحمی اور شرمناک انداز سے پامال کیا گیا اور کئی خواتین تاحال لاپتہ ہیں ۔ زہرا نقوی نے مطالبہ کیا کہ حکومت نے ذمہ دران پولیس اہلکاروں کے خلاف اب تک کیا کارروائی کی ہے ایوان کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائے؟

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close