اہم ترین خبریںپاکستان

تہران میں قائم پاکستانی سفارتخانہ زائرین کیلئےہنگامی بنیادوں پر خاطر خواہ انتظامات کرے، علامہ راجہ ناصرعباس

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ ایران میں قیام اگر طوالت اختیار کرلیتا ہے تو انہیں رہائش اور طعام جیسی مشکلات کا یقیناًسامنا ہو گا

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایران میں کروناوائرس کی رپورٹ کے بعد بلوچستان حکومت کی طرف سے کئے جانے والے فیصلوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفتان بارڈر کی بندش سے ایران میں موجود پاکستانی زائرین شدید مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں۔ مقامات مقدسہ کا براستہ سڑک سفر کرنے والے زائرین کی اکثریت کا تعلق متوسط طبقے سے اور ان کے وسائل محدود ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس ،چین، افغانستان کو چھوڑ کرفقط ایرانی سرحد کی بندش باعث تشویش ہے، علامہ ساجدنقوی

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ ایران میں قیام اگر طوالت اختیار کرلیتا ہے تو انہیں رہائش اور طعام جیسی مشکلات کا یقیناًسامنا ہو گا۔ان زائرین کو بے یارومددگار نہ چھوڑا جائے۔ ایران میں موجود پاکستانی سفارت خانے کو ان زائرین کی مدد کے لیے ہنگامی بنیادوں پر خاطر خواہ انتظامات کرنے ہوں گے۔ایران میں موجود پاکستانی زائرین کے لیے امدادی سرگرمیاں موجود حالات کا تقاضہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی میزائل حملے میں امریکی فوجیوں کے نقصانات چھپانے کی ناکام کوشش کا اعتراف

انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کو بنیاد بنا کر مقامات مقدسہ جانے والے زائرین کی آمدورفت کو وقتی ضرورت کے تحت موخر تو کیا جا سکتا ہے لیکن اسے بے جا طوالت نہیں دی جا سکتی۔ پاکستان سے ایران،عراق جانے والے زائرین پر پابندی کو تمام پہلوؤں سے بغور دیکھا جارہا ہے۔پاکستان ہر شہری کی صحت و سلامتی بلاشبہ مقدم ہے لیکن ان تمام امور میں نیک نیتی شرط اول ہے۔دنیا کے باقی ممالک سے اگر ایران میں آمدورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو پھر پاکستانی حکومت کو بھی اپنے فیصلہ پر فوری طور پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close