اہم ترین خبریںپاکستان

زائرین کی مشکلات ،ایم ڈبلیوایم رہنما اسدنقوی کی وفاقی وزیر مذہبی امور سے ملاقات

اسدعباس نقوی نےکہا کہ حکومت پاکستان زائرین کی بحفاظت اور فوری واپسی کے لیے ضروری اقدامات کرے تاکہ زائرین اور ان کے اہل خانہ کے اضطراب کا خاتمہ ہو۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات اسد عباس نقوی نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران اورتفتان بارڈرپر پھنسے ہوئے زائرین کی مشکلات اور طبی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش، علی پور میں زینب الحورا ہسپتال کا افتتاح

ایم ڈبلیوایم کے رہنما اسدعباس نقوی نےکہا کہ کرونا وائرس کی رپورٹ کے بعد ایران میں ہزاروں پاکستانی زائرین پھنسے ہوئے ہیں۔ ان کو ایران کے اندر قیام و طعام سمیت متعدد مشکلات درپیش ہیں۔ ایرانی سفارت خانے کو اس سلسلے میں موثر اقدامات کی ہدایات کی جانی چاہیے۔حکومت پاکستان زائرین کی بحفاظت اور فوری واپسی کے لیے ضروری اقدامات کرے تاکہ زائرین اور ان کے اہل خانہ کے اضطراب کا خاتمہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سفارتی عملہ ایران میں پھنسےزائرین کی واپسی کیلئےذمہ دارانہ کرداراداکرے،علامہ راجہ ناصرعباس

وفاقی وزیر پیرنورالحق قادری نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت زائرین کی مشکلات پر سنجیدگی سے غور وفکر کر رہی ہے۔ایران سے زائرین اور طلبا کی واپسی کے لیے بہترین لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے،ایران سے زائرین اور طلبا کے ائر لیفٹ کر کے لانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ زائرین کی حفاظت اور ان کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات کا حصہ ہیں۔بہترین میکینزم پر مبنی زیارات پالیسی کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

 

مماثل خبر

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:احتجاج رنگ لےآیا، مشہد میں پاکستانی قونصلیٹ کی زائرین کو رہائش اورکھانے کی سہولیات کی فراہمی

 

 

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close