اہم ترین خبریںپاکستان

قرنطینہ کے عمل سے گذرنے والے زائرین پوری پاکستانی قوم کیلئےمثال ہیں، علامہ باقر زیدی

علامہ باقرعباس زیدی نے مزیدکہاکہ سکھر قرنطینہ مرکز میں انتظامیہ کے ساتھ خدمات میں مصروف ایم ڈبلیوایم اور وحدت یوتھ کے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے سکھر قرنطینہ سینٹرسے گھروں کو لوٹنے والے زائرین اور مسافرین کو مبارک باد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نصاب تعلیم میں ختم ِ نبوت سمیت 15 تجاویز شامل نہ کی گئیں تو تسلیم نہیں کریں گے، علامہ نیاز نقوی

صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قرنطینہ کےعمل سے گذرنے والے زائرین نے 22 کروڑ پاکستانیوں کی جان کے تحفظ کے ضامن بنے ہیں۔ جس طرح سخت مشکلات ، طولانی سفر اور آئسولیشن کے عمل سے گذر کر تحمل مزاجی اور برداشت کے مظاہرہ کیا وہ پوری پاکستانی قوم کیلئے قابل تقلید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کا فرانسیسی ہم منصب سے ایران پر عائد پابندیاں اٹھوانےکیلئےتعاون پر اتفاق

علامہ باقرعباس زیدی نے مزیدکہاکہ سکھر قرنطینہ مرکز میں انتظامیہ کے ساتھ خدمات میں مصروف ایم ڈبلیوایم اور وحدت یوتھ کے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مختلف شیعہ ملی تنظیمات اور فلاحی داروں کے رضاکاروں نے بھی شب وروز جس جاں فشانی اورجان پرواکیئے بغیر اپنی خدمات پیش کی وہ قابل ستائش ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close