اہم ترین خبریںپاکستان

زائرین کے مسائل کے حل کیلئے روایتی اندازسے ہٹ کرسنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، علامہ ساجدنقوی

پاک ایران بارڈرپربزنس ویزہ کے حامل پاکستانی شہریوں کاایران آمدورفت پرکوئی میڈیکل چیک اپ ہورہاہے ،نہ ہی اُنہیں دیگر مسافروں کی طرح قرنطینہ میں رکھاجارہاہے

شیعت نیوز: شیعہ علماءکونسل پاکستان کے سربراہ علامہ علامہ ساجد نقوی کا کہنا ہے کہ زائرین کے مسائل کے قابل قبول اورمناسب حل کیلئے اعلی سطحی رابطے کرکے اپنی تجاویز و تحفظات اُن تک پہنچادئیے ہیں جن کےلئے روائتی اندازسے ہٹ کرسنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے جس سے آسانیاں پیداکی جاسکتی ہیں۔پاک ایران بارڈرپربزنس ویزہ کے حامل پاکستانی شہریوں کاایران آمدورفت پرکوئی میڈیکل چیک اپ ہورہاہے ،نہ ہی اُنہیں دیگر مسافروں کی طرح قرنطینہ میں رکھاجارہاہے نیزغیرقانونی افرادکی ایران و پاکستان آمدورفت بھی اُسی طرح جاری ہے ؛پاکستانی شہریوں میں یہ دہرامعیاراورامتیاز، خلاف آئین وقانون ہے جس کاتدارک ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تفتان میں پھنسے گلگت بلتستان کے زائرین کی واپسی کیلئےسٹئیرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ زائرین کی واپسی کیلئے قابل عمل اورقابل قبول پروگرام وضع کیاجائے تاکہ زائرین اپنے گھروں تک جلدازجلد باحفاظت پہنچ سکیں۔ دوسری جانب علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ یہ افسوسناک امرہے کہ اِس انتہائی نازک موڑپرایران کوبراہ راست امریکی پابندیوں کاسامناہے جواقوام متحدہ کے چارٹراورعالمی ادارہ ءصحت کی واضح طورپرخلاف ورزی ہے ۔اِس غیرانسانی اقدام نے نہ صرف متاثرہ لوگوں کی مددکرنے اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ پرقابوپانے کیلئے ایران کی کوششوں کوشدید دھچکالگاہے بلکہ قومی، علاقائی اوربین الاقوامی سطح پرمنفی اثرات چھوڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے طیارے کو حادثہ اور ونگ کمانڈرنعمان اکرم کی شہادت، علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار تعزیت

علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ ادویات پر امریکی پابندیوں کے باعث ایران میں ہلاکتوں اورمتاثرین کی تعدادمیں روزبروزاضافہ ہورہاہے۔ امریکی غیرانسانی پابندیاں کوروناوائرس کے خلاف لڑائی میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔ ایران میں کروناوائرس کے پھیلاؤ کوروکنے اور انسانی جان بچانے والی ادویات اورمیڈکل سامان پرامریکی یکطرفہ اورغیرانسانی پابندی فی الفور ختم کی جائے۔ اقوام متحدہ اورعالمی ادارہ ءصحت ایرانی عوام کی صحت وزندگی سے کھیلنے سے امریکہ کوبازرکھے ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close