اہم ترین خبریںپاکستان

38زائرین پر مشتمل ایک اور قافلہ تفتان بارڈر سےڈی آئی خان قرنطینہ سینٹر منتقل

تفصیلات کے مطابق تفتان بارڈر سے 38 زائرین پر مشتمل قافلہ قرنطینہ سنٹر (گومل میڈیکل کالج) پہنچا زائرین کا تعلق پشاور اور پارہ چنار سے ہے۔

شیعت نیوز: تفتان بارڈر سے 38زائرین کا ایک اور قافلہ قرنطینہ سینٹرگومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق تفتان بارڈر سے 38 زائرین پر مشتمل قافلہ قرنطینہ سنٹر (گومل میڈیکل کالج) پہنچا زائرین کا تعلق پشاور اور پارہ چنار سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسان کی سعادت اور کامیابی کیلئےالہٰی نظام حیات اور الہٰی رہبر کی اطاعت ضروری ہے، علامہ مقصودڈومکی

زائرین کے قافلے کا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حافظ فاروق گل بیٹنی، ڈاکٹر درِآب خان، ڈاکٹر عنایت میانخیل اور ڈی ایس پی غازی خان نے خیر مقدم کیا۔ قرنطینہ سنٹر پر زائرین کو 1122 کی ٹیم نے کلورین کا سپرے کر کے اسنیٹائز کرنے کے بعد ان کو الگ الگ کمروں میں منتقل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کے حوالےسے حکومتی معاندانہ رویےکی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، زاہد علی آخونزادہ

جہاں آج ان کے سیمپل لئے جائیں گے اور سیمپل کے منفی رزلٹ آنے والوں کو اپنے گھروں کو روانہ کیا جائے گا جبکہ مثبت رزلٹ آنے والے زائرین کو کچھ روز کے لئے مذید قرنطینہ سنٹر میں رکھا جائے گا اور خدانخواستہ حالت بگڑنے پہ وارڈ میں منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: داعش کے خلاف جنگ میں ہمارے پہلے مددگار شخص قاسم سلیمانی تھے، کردرہنما مسعود بارزانی

زائرین کا قافلہ پہنچنے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر درابن شاہ بہرام تحصیلدار قانونگو جمیل شاہ اور اسسٹنٹ پٹواری خالد بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ اب تک سندھ ، بلوچستان ، پنجاب ، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان پہنچنے والے ہزاروں زائرین کورونا وائرس سے کلیئرقرار دیکر گھروں کو روانہ کردیئے گئے ہیں ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close