اہم ترین خبریںپاکستان

عراق میں پھنسے زائرین کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے 7اپریل کو وطن واپس لانے کا اعلان

ذرائع کے مطابق چارٹر پرواز پی کے 9814 بغداد سے اسلام آباد پہنچے گی، مسافروں کو چند گھنٹے کورونا ٹیسٹ کیلئے ہوٹل میں رکھا جائے گا

شیعت نیوز: عراق میںکئی ہفتوں سے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے سبب پھنسے پاکستانیوں کی آواز حکمرانوں کے کانوں تک پہنچ ہی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین اور دیگر افراد کو 7 اپریل کو خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 60شہروں میں موجود41 ہزار کورونا کے مشتبہ تبلیغی مریضوں کی تلاش جاری

عراقی سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی خصوصی پرواز 7 اپریل کو بغداد سے زائرین کو لائے گی۔ ذرائع کے مطابق چارٹر پرواز پی کے 9814 بغداد سے اسلام آباد پہنچے گی، مسافروں کو چند گھنٹے کورونا ٹیسٹ کیلئے ہوٹل میں رکھا جائے گا، کورونا ٹیسٹ مثبت آنیوالے افراد قرنطینہ اور دیگر اپنے گھروں کو جائیں گے جبکہ وطن واپس آنے والے تمام افراد پر محکمہ صحت اور مقامی انتظامیہ رابطے میں رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 100فیصدیقین سے کہتاہوں زائرین کی وجہ سے کورونا وائرس نہیں پھیلا، وزیر اعلیٰ سندھ

واضح رہے کہ عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین نے چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ وہ عراق میں سخت مشکلات کا شکار ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی خوف میں مبتلا ہیں، جبکہ چند روز تک ان کے ویزے کی معیاد بھی ختم ہو جائے گی، جس سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ لہذا وزیراعظم اپنے پاکستانی ہم وطنوں کی مدد کریں اور خصوصی طیارے کے ذریعے مشکلات کا شکار پاکستانیوں کی وطن واپسی کے انتظامات کئے جائیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close