اہم ترین خبریںپاکستان

زائرین کے سندھ میں داخلے کے خلاف دائر درخواست پر شیعہ علماءکونسل کے حق میں عدالت کا فیصلہ

درخواست میں موقف تھا کہ یہ تاثر غلط ہے زائرین کی سندھ آمد سے سندھ میں کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہےاس لیئے زائرین کے آمد و رفت کو رکا جائے۔

شیعت نیوز: سکھر ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس کا موقف تھا کہ زائرین کی سندھ آمد سے سندھ میں کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے اس لئے زائرین کی آمد و رفت کو روکا جائے اس درخواست پر شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ ریاض حسین الحسینی نے عدالت میں پٹیشن دائر کی ،درخواست میں موقف تھا کہ یہ تاثر غلط ہے زائرین کی سندھ آمد سے سندھ میں کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہےاس لیئے زائرین کے آمد و رفت کو رکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کے مسائل کے حل کیلئے روایتی اندازسے ہٹ کرسنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، علامہ ساجدنقوی

جعفریہ پریس کہ مطابق علامہ ساجدعلی نقوی کی ہدایات پرپٹیشن تیار کی گئی جبکہ ایڈوکیٹ بابر لغاری،ایڈوکیٹ امتیاز شاہ ،ایڈوکیٹ باقر علی شاہ موسوی وکیل کی حیثیت سے عدالت کت روبرو پیش ہوئے۔عدالت عالیہ نے درخواست پر سماعت کی اور فیصلہ کیا کہ لفظ زائرین استعمال نہیں کیا جائے گا بلکہ لفظ مسافرین استعمال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: تفتان میں پھنسے گلگت بلتستان کے زائرین کی واپسی کیلئےسٹئیرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس

اس کے علاوہ اگر زائرین نے مقررہ وقت تفتان پر چیک اپ کروایا ہے تو ان کومزید قرنطینہ میں رکھنا درست نہیں جن کا چیک اپ نہیں ہوا ہوگا ان کا چیک اپ سکھر کے مقامی اسپتال میں ہوگا جہاں اسپیشل سرجن ان کا معائنہ کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کورونا وائرس پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت

عدالت نے فیصلہ سنایا کہ آج کے بعد میڈیا پر کورونا وائرس کے ساتھ لفظ زائرین کا استعمال نہیں ہوگا سکھر ہائیکورٹ نے مزید کہا سول ایوی ایشن مسافرین کی آمد پر معائنہ کا مکمل بندوبست کرےعلامہ ساجد علی نقوی کی ہدایات پر تیار کی گئی درخواست کی عدالت نے مکمل حمایت کی اور موقف کی تائید میں فیصلہ سنایا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close