پاکستان

زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے پاک فوج کی کاوشیں قبل ستائش ہیں،علامہ عبد الخالق اسدی

زلزلہ متاثرین کی بحالی کے حوالے حکومت اور عوام دونوں کو پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا

شیعت نیوز :زلزلہ متاثرین کی بحالی کے حوالے حکومت پاکستان اور عوام دونوں کو پاک فوج اور ریسکیو اداروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا۔ملک میں آنے والی قدرتی آفات کے بعد متاثرین کی بحالی کے لئے پاک افواج کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے گزشتہ روز آزاد جموں کشمیر سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں آنے والے زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم زلزلہ متاثرین کے ساتھ ناصرف کھڑی ہے بلکہ ان کی جلد بحالی کے حوالے سے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔علامہ اسدی نے کہا کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ زلزلے سے متاثرہ بھائیوں کیلئے جوکچھ کر سکتے ہیں کریں، زلزلہ ایک قدرتی آفت ہے اور اس حوالے سے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں :علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

علامہ عبدالخالق اسدی نے پاک فوج اور دیگر ریسکیو اداروں کی جانب سے زلزلہ متاثرین کی فوری امداد کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو پاک فوج اور ریسکیو اداروں کے ساتھ ملکر مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کی حمایت و نصرت کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے،تاکہ متاثرین کی بحالی کے عمل کو جلد مکمل کیا جا سکے۔علامہ اسدی نے مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران و کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے عملی اقدامات کریں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close