اہم ترین خبریںپاکستان

وزارت مذہبی امور کا زائرین کربلا ومشہد کے لئے بڑا اعلان سامنے آگیا

یہ حتمی شکل وفاقی وزیر نور الحق قادری کی صدارت میں اعلی سطح کے اجلاس میں دی گئی۔

شیعت نیوز: وزارت مذہبی امور کی جانب سے زیارات پالیسی کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ یہ حتمی شکل وفاقی وزیر نور الحق قادری کی صدارت میں اعلی سطح کے اجلاس میں دی گئی۔

وزارت مذہبی امور کے اجلاس میں وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، بلوچستان حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شرکت کی۔

نور الحق قادری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین کی مشکلات کم کرنے اور سہولیات دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین اربعین حسینی ؑکیلئےیکم نومبر تا 18نومبر تک تفتان سے کوئٹہ واپس کا شیڈول جاری

کربلا، نجف، مشہد اور دیگر مقدس شہروں میں زائرین کی سہولت کے لئے ڈائریکٹو ریٹ بنایا جائے گا جیسا کہ جدہ میں ڈائریکٹر آفس ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پالیسی کے مزید مندرجات فی الوقت سامنے نہیں آئے ہیں ۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل وزارت مذہبی امور میں ایک اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں زیارت پالیسی کی تشکیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کربلا جانےوالے ایک لاکھ پاکستانی زائرین زمینی سرحد سے ایران میں داخل ہوئے ،گورنرسیستان و بلوچستان

وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت اُس اجلاس میں شیعہ قائدین اور اکابرین بشمول علامہ راجہ ناصر عباس، علامہ امین شہیدی، علامہ عارف واحدی اور غضنفر مہدی نے شرکت کی تھی ۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری ،پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور آفتاب جہانگیراور وفاقی سیکرٹری محمد مشتاق احمد نے شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر، زائرین،مسنگ پرسنزاور گلگت بلتستان کے ایشوزپر علامہ راجہ ناصرعباس کی صدرمملکت سے ملاقات

اُس اجلاس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہاتھا کہ امسال زائرین حج عمرہ کی مانند زیارات پر جائیں گے، حکومت زائرین کو مکمل سہولیات اور سکیورٹی فراہم کرے گی۔پالیسی کی تشکیل کے سلسلے میں شیعہ علماء کے ساتھ ملکر زیارات پالیسی مرتب کی جائے گی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close